ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / ریئل میڈرڈ نے جیتا ہسپانوی لیگ کا خطاب

ریئل میڈرڈ نے جیتا ہسپانوی لیگ کا خطاب

Tue, 23 May 2017 12:38:07  SO Admin   S.O. News Service

میڈمیڈرڈ،22مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ریئل میڈرڈ نے ہسپانوی لیگ کا خطاب جیت لیا ہے۔خطابی مقابلے میں رئیل نے ملاگا کو 2-0سے شکست دی۔ ریئل نے 2012 کے بعد کے پانچ سال کے خشک کو ختم کرتے ہوئے پہلی بار کسی گھریلو خطاب پر اپنا قبضہ جمایا ہے۔میچ کے آغاز کے دوسرے ہی منٹ میں اسٹار کھلاڑی کرسٹین رونالڈو نے گول کرکے ریئل کا اکاؤنٹ کھول دیا۔ اس کے بعد دوسرے ہاف میں بھی ریئل نے ملاگا پر اپنا دبدبہ برقرار رکھا۔55 ویں منٹ میں کریم بیجیما نے گول کرکے ریئل کو2-0سے برتری دی، جسے کلب نے آخر تک برقرار رکھا اور خطابی جیت حاصل کی۔رونالڈو پانچ یوروپین لیگ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی ہیں۔ان کے نام 369 گول ہیں۔انہوں نے اس کڑی میں انگلینڈ کے سابق فٹ بال کھلاڑی جمی گریوس (366 گول) کا ریکارڈ توڑا ہے۔


Share: